ایلوفون

ایلوفون (Allophone) وہ آوازیں ہیں جو ایک ہی فونیم کے مختلف تلفظی روپ ہوتے ہیں، یعنی بولنے میں آواز مختلف ہو سکتی ہے مگر معنی ایک جیسے رہتے ہیں۔ مثلاً انگریزی میں فونیم /t/ کے اَیلوفونز میں “t” لفظ top میں ٹ کی آواز دیتا ہے اور لفظ water میں ڈ کی آواز دیتا (امریکی لہجوں میں) یا وقف مزمار کی آواز دیتاہے لفظ bottle میں۔ یہاں پر t نے مختلف آوازیں دی ہیں مگر معنی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ اَیلوفون اس لیے اہم ہیں کہ ان سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ بول چال میں کوئی فونیم کس طرح لچکدار انداز میں ادا ہوتا ہے اور یہ زبان سیکھنے والوں کو صحیح لہجہ اختیار کرنے میں مدد دیتا ہے۔
فونیم اور ایلوفون میں فرق
[ترمیم]فونیم اور آلوفون کا سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ فونیم وہ چھوٹی صوتی اکائی ہے جو معنی بدل دیتی ہے، جبکہ آلوفون ایک ہی فونیم کے مختلف تلفظ ہیں جو معنی نہیں بدلتے۔
فونیم (Phoneme): یہ وہ آواز یا آوازوں کا گروپ ہے جو الفاظ کے معنی کو بدل دیتا ہے۔ مثال کے طور پر انگریزی میں /p/ اور /b/ دو الگ فونیم ہیں:
pat (/p/) – معنی “ہاتھ مارنا”
bat (/b/) – معنی “چھڑی” یہاں صرف پہلی آواز کا فرق معنی بالکل بدل دیتا ہے، اس لیے /p/ اور /b/ الگ فونیم ہیں۔
ایلوفون (Allophone): یہ ایک ہی فونیم کے وہ مختلف تلفظ ہیں جو معنی نہیں بدلتے۔ بس ادا کرنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر انگریزی فونیم /t/ کے ایلوفونز:
top میں /t/ کی صاف اور زور دار آواز ([t])
water میں /t/ ایک نرم “ڈ” جیسی آواز ([ɾ])
button میں /t/ وقف مزمار جیسی آواز ([ʔ])
یہ تینوں ادائیگیاں الگ الگ محسوس ہوتی ہیں لیکن سب کو بولنے والا اور سننے والا ایک ہی فونیم /t/ سمجھتا ہے، اس لیے معنی “top,” “water,” اور “button” بدلتے نہیں۔
کیونکہ فونیم معنی میں فرق لاتے ہیں، آلوفون صرف ادائیگی کے فرق ہیں۔